ابنا: محمد خزاعی نےاس ادارے کی جنرل اسمبلی کےاجلاس میں سلامتی کونسل کے ڈھانچے پرنظرثانی کےموضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اس بات پراتفاق رکھتے ہيں کہ سلامتی کونسل انیس سو چالیس کے حقائق کی بنیاد پر تشکیل پائی ہے اور آج کی دنیاکی ضروریات، تشویش اور حقائق کی جوابدہ نہيں ہے۔خزاعی نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے کے بارے میں کہا کہ سلامتی کونسل کا ڈھانچہ اس وقت علاقائی لحاظ سے متعادل اور متوازن نہيں ہے اور جغرافیائی لحاظ سے دنیا کے موجودہ حقائق کو منعکس نہيں کرتا بنابرایں اس کونسل کا نیا ڈھانچہ آج کی دنیا کے حقائق کے مطابق ہوناچاہئے۔خزاعی نے سلامتی کونسل ميں ویٹو کے حق کو بھی اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کی مزید تنقید اور تشویش کاباعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویٹو کاحق غیرتعمیری اور غیرجمہوری ہتھکنڈہ ہے جس نےبہت سےضروری مسائل میں سلامتی کونسل کے اقدام کے امکان کو سلب کر لیا ہے۔............
/169